ویکسین 195

دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی

لندن(ر پورٹنگ آن لائن)دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سال کی خآتون کو لگا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس ویکسینیشن پروگرام کا آغاز ہوا ہے جس میں کورونا کی پہلی ویکسین شمالی آئرلینڈ کی 90 سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو لگائی گئی ہے۔ مارگریٹ کینان کو فائزر، بایو این ٹیک کی کورونا وائرس ویسکین لگائی گئی ہے۔دوسری جانب کیینن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایک بیٹی، ایک بیٹا اور چار پوتے ہیں جبکہ میں اگلے ہفتے 91 برس کی ہوجاں گی۔کیننان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں دنیا کی وہ پہلی انسان ہوں جسے کورونا وائرس ویکسین لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اب ناصرف بہترین طریقے سے اپنی 91ویں سالگرہ منا سکوں گی بلکہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ نئے آنے والی سال کی خوشیاں بھی مناں گی۔برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 70 اسپتالوں میں کورونا وائرس ویکسین لگائی جارہی ہے، امید ہے فائزر کورونا وائرس ویکسین کی اگلی کھیپ اگلے ہفتے مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں