حافظ نعیم الرحمن 42

دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، حافظ نعیم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت بلاجواز ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتیں عزت و احترام کے ساتھ بلاخوف و خطر زندگی بسر کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں