غزہ (رپورٹنگ آن لائن )فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے عالمی براداری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر پھر سے مسلط کی گئی اسرائیلی جنگی جارحیت رکوائے۔
عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اس امر کا مطالبہ گزشتہ روز کیا جب ایک ہی دن میں اسرائیلی فوج نے اپنے نئے فوجی سربراہ کے زیر قیادت غزہ میں مختلف مقامات پر بد ترین بمباری کر کے 400 سے زائد فلسطینی کو قتل کر دیا۔