کرونا وائرس

دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسز کی تعداد 18 کروڑ 94 لاکھ 82 ہزار 312ہو گئی

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18 کروڑ 94 لاکھ 82 ہزار 312 ہو گئی ہے ۔ جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 17 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 80مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت 3 کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 829 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا اور برازیل 1 کروڑ 93 لاکھ 8 ہزار 109 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 59 لاکھ 6 ہزار 448 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے ، روس 58 لاکھ 35 ہزار 523 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں جبکہ ترکی 55 لاکھ 14 ہزار 373 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔برطانیہ 53 لاکھ 53 ہزار 245 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں ساتویں ، ارجنٹائن 47 لاکھ 37 ہزار 213 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھویں اور کولمبیا 46 لاکھ 1 ہزار 335 مصدقہ کیسز کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔