کورونا وائرس

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 45 ہزار 37 تک پہنچ گئی

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 45 ہزار 37 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 42 ہزار 775 ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 55 لاکھ 59 ہزار 383 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 225 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 97 لاکھ 42 ہزار 879 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 48 ہزار 490 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 48 ہزار 327 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 20 لاکھ 71 ہزار 763 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 98 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 28 ہزار 74 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 85 ہزار 385 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 48 ہزار 200 تک جا پہنچی ہے۔