نیویارک(رپورٹنگ آن لائن )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 79 لاکھ 38 ہزار 995 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 50 ہزار263 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 65 ہزار 157 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 130 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 70 لاکھ 23 ہزار 575 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 443 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 69 ہزار 46 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 60 لاکھ 96 ہزار 357 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 455 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 89 لاکھ 82 ہزار 246 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 40 ہزار 994 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 3 ہزار 908 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 77 ہزار 388 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 28 ہزار 65 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 43 ہزار 597 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 88 ہزار 912 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 55 ہزار 521 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 95 ہزار 908 رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 60 ہزار 606 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 17 لاکھ 42 ہزار 606 ہو گئے۔