یوم سیاہ 158

دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا

سرینگر (رپورٹنگ آن لائن ) دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری سے غصب کئے گئے مسلمہ جمہوری حقوق دلانے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

منگل کو دوسری جانب آج کے روز دلی میں جہاں نام نہاد جمہوریت کا بگل بجایا گیا تو غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے جمہوری حقوق پر قدغن کے خلاف اس روز کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منا یا ۔

کشمیری عوام نے کہا کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہلانے والا بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں فوجی قبضے کو دوام بخشنے کی خاطر سنگین غیر جمہوری اقدامات میں ملوث ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عالمی برادری سے غصب کئے گئے مسلمہ جمہوری حقوق دلانے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں