کرونا وائرس

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ44لاکھ 95ہزار 116ہوگئی

بیجنگ(ر پورٹنگ آن لائن)دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 27اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ44لاکھ 95ہزار 116ہوگئی-امریکہ 4کروڑ56 لاکھ 9ہزار21مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ42لاکھ2ہزار202 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ17لاکھ 48ہزار984 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 88لاکھ94ہزار843، روس میں 81لاکھ 85ہزار400، ترکی میں 79لاکھ9ہزار81 اور فرانس میں 72لاکھ35ہزار100تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ77ہزار456اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ83ہزار تک پہنچ گئی ہے۔