انتونیو گوتریس 29

دنیا بھر میں مسلمانوں کو ادارہ جاتی امتیاز، سماجی ومعاشی محرومی کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن پراقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس پیغام میں کہادنیا بھر میں مسلمانوں کو ادارہ جاتی امتیاز، سماجی ومعاشی محرومی کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہاکہ مسلمانوں کو جانبدار امیگریشن پالیسیوں اور پروفائلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دنیا عالمی برادری عہد کرے کہ ہر انسان کے لیے برابری اور وقار کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

انتونیو گوتیریس نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کو سب کیلئے یقینی بنائیں چاہے اس کا مذہب کچھ بھی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں