دنیا بھر میں اولمپکس ڈے منایا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اولمپکس ڈے منایا گیا،ہر سال 23 جون کو دنیا بھر میں اولمپکس ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کومنانے کا مقصد جدید اولمپکس کے آغاز کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے اولمپک واک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اس دن کو منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اولمپک ڈے تقریبات کے سلسے میں بچوں کو پی ا واے کے اولمپک میوزیم کا دورہ کرایا گیا، میوزیم میں رکھے میڈلز، ٹرافیز اور پرچموں کے بارے میں بتایا گیا۔

پاکسان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایچی سن کالج لاہور میں اولمپکس ڈے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہاکی، رگبی اور ٹینس کے کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوئے ۔