وفاقی وزیرمذہبی امور

دنیا بھرمیں بسنے والے سکھ کرتارپور میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ،وفاقی وزیرمذہبی امور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا ہے کہ دنیابھرمیں بسنے والے سکھ کرتارپورمیں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، یورپ، امریکا میں بسنے والے سکھوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے کرتارپورراہداری کے افتتاح کے 2 سال مکمل ہونے پر دنیابھرمیں بسنے والے سکھوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ کم مدت میں کرتارپور،گردوارہ کی تعمیر،آرائش وزیراعظم کاکارنامہ ہے، یہ دنیابھرمیں بسنے والے سکھوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ظلم کا بازارگرم ہے، گردوارہ دربار صاحب بین المذاہب رواداری کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا دنیابھرمیں بسنے والے سکھ کرتارپورمیں سرمایہ کاری کے خواہشمندہیں، کرتارپورراہداری کے ماسٹرپلان پر جلد از جلد عملدرآمد کا حکم دیا ہے اور یورپ، امریکا میں بسنے والے سکھوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔