حافظ طاہر اشرفی 213

دنیا انسانیت کے ناطے افغان عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھے، حافظ طاہر اشرفی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دنیا انسانیت کے ناطے افغان عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھے ، اکتالیس سال کے بعد او آئی سی کا افغانستان کے مسئلے پر اجلاس ہوا،پاکستان کا روز اول سے موقف تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے حل ہو سکتا ہے تشدد سے نہیں ، آج پوری دنیا پاکستان کے موقف کومان رہی ہے۔ افغانستان کے مسائل پر منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے پوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کی کوششیں سب کے سامنے ہیں ، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے ، دنیا انسانیت کے ناطے افغان عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ سعودی عرب سے افغان عوام کی مدد کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان نے آگے کیسے بڑھنا ہے سپہ سالار نے بارہا بتا دیا ، افغان کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ اور پاکستان کا مسئلہ افغانستان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آگے بڑھے جتنا کررہے ہیں اس سے زیادہ کریں ، وزیر خارجہ اور وزیراعظم دنیا کو افغانستان سے بات چیت کے قریب لارہے ہیں ، افغان عوام ہمارے بہن بھائی ہیں ، پاکستان نے پچاس لاکھ افغانوں کو سینے کیساتھ لگایا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہندوستان کا کھیل کامیاب نہیں ہو گا ، بھارت پاکستان اور افغانستان میں فاصلے بڑھانا چاہتا ہے ، چالیس سال سے اس جنگ سے پاکستان اور افغانستان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ قومی سلامتی کی پالیسی کا آغاز ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ہے ، سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں کی وکالت نہیں کرنی چاہیے ، سعودی عرب نے کہیں مزاحمت نہیں کی بلکہ سعودی عرب میں مزاحمت ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں