نیویارک( ر پورٹنگ آن لائن)دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے ساڑھے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 85 ہزار 284 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 14 ہزار 868 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 158 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 33 لاکھ 44 ہزار 649 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 84 ہزار 226 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 69 ہزار 121 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 48 ہزار 237 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 962 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 52 لاکھ 36 ہزار 658 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 86 ہزار 928 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 مریض سامنے آ چکے ہیں۔