ملکو

دل میں کسی طرح کی کوئی حسرت نہیں ‘ ملکو

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکار ملکو نے کہا ہے کہ دل میں کسی طرح کی کوئی حسرت نہیں ،بعض اوقات چھوٹے گھر وںمیں بڑی خوشیاں ہوتی ہیں جبکہ محلات میں رہنے والے انہیں ترستے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں ملکو نے کہا کہ میں نے بڑی جدوجہد والی زندگی گزاری، حالات جیسے بھی رہے لیکن تعلیم کا سلسلہ منقطع نہیں کیا ، تعلیم صرف نوکری کے لئے نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ کی کردار سازی کرتی ہے ۔ ملکو نے کہا کہ میں نے لاہور میں سب سے پہلے جو پانچ مرلے کا گھر خریدا تھا آج بھی اس میں ہی رہتا ہوں جبکہ ملازم میرے دس ، دس مرلے کے گھروں میں رہتے ہیں .

میرے پاس پوش علاقوں میں بھی جائیداد ہے لیکن مجھے جو خوشی پانچ مرلے کے گھر میں ملی ہے وہ شاید بڑے گھر میں جا کر نہ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہرگز لالچ نہیں کرتا بلکہ اس کی زیادہ کی خواہش بڑھتی جاتی ہے ، میرے پا س جو ہے میں اس پر ہی خوش ہوں اور خدا کی ذات کا شکر گزار ہوں۔