نصیرالدین شاہ

دلیپ کمار نے مشورہ دیا تھا اداکاری کی دْنیا میں آنے کے بجائے تعلیم حاصل کرو،نصیرالدین شاہ

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ دلیپ کمار نے اْنہیں اداکار نہ بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کریں۔بھارتی میڈیا پر نصیرالدین شاہ کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ دلیپ کمار نے اْن سے کہا تھا کہ ‘میرا خیال ہے کہ آپ کو واپس جاکر تعلیم مکمل کرنی چاہیے کیونکہ اچھے گھرانوں کے افراد اداکار نہیں بنتے’۔نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ‘میں نے دلیپ کمار سے اداکار بننے کے بارے میں نہیں پوچھا تھا لیکن اْنہوں نے خود مشورہ دیا کہ اداکاری کی دْنیا میں آنے کے بجائے تعلیم حاصل کرو’۔

اس پر نصیر الدین شاہ نے مْسکراتے ہوئے کہا کہ ‘دلیپ کمار کا مشورہ سْن کر ڈر گیا تھا کیونکہ دیگر اداکاروں کی طرح میں بھی اْن کی بہت عزت کرتا ہوں اور اْن کے آگے کچھ نہیں بولتا’۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے دلیپ کمار کے ساتھ کام کیا تھا تو اْس وقت بھی اْن سے بہت ڈرتا تھا، میں اْنہیں سلام کرتے ہوئے بھی بے حد گھبرا جاتا تھا’۔