بھارتی جعلی خبروں

دفتر خارجہ کی فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی جعلی خبروں کی تردید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان نے فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی جعلی خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

پاکستان نے فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی جعلی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور جعلی ٹوئٹر اکانٹس سے پاکستانیوں کو فرانس سے نکالنے کی خبروں کو پھیلایا گیا ہے۔ بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات واضح طور پر پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مشین کا ایک ہاتھ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ فرانس میں موجود پاکستانی قانون کی پاسداری کررہے ہیں اور فرانسیسی معیشت میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ حالیہ پیشرفتوں کے بعد ان کی طرف سے کسی قسم کی مشکلات کی کوئی شکایت نہیں ہے۔