حمزہ خان

دفاعی چیمپئن حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ

ہیوسٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے، حمزہ کو کوریا کے جوینگ ناکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کے بعد دفاعی چیمپئن حمزہ خان بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، دونوں قومی کھلاڑیوں کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی۔

حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں کوریا کے جو ینگ نا نے شکست دی، 67 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں کورین کھلاڑی نے 2ـ3 سے کامیابی حاصل کی، حمزہ خان نے 0ـ2 کے خسارے کے بعد مقابلہ 2ـ2 سے برابر کیا تھا۔

ایک اور پاکستانی کھلاڑی عبداللّٰہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے کوارٹرفائنل میں شکست دے دی، محمد ذکریا نے عبداللہ کو 33ویں منٹ میں 0ـ3 سے شکست دی۔عبداللہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے شکست دی۔ ذکریا نے عبداللہ کو باآسانی 33 منٹ میں 3ـ0 سے ہرادیا۔ ان کی جیت کا اسکور 4ـ11، 2ـ11 اور 3ـ11 رہا۔واضح رہے کہ پاکستان کے حمزہ خان گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی 31ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔