دعا ہے

دعا ہے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتے’ ریما

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈمیں مسلسل کامیابیوں پر انتہائی خوشی ہے اوردعا ہے کہ پاکستان ٹائٹل جیتے،پاکستانی کرکٹ کے کھیل سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اس لئے کرکٹ کھیلنے والے کسی ملک کو کسی سازش کاشکارہوکر پاکستانیوں کو ان کے ملک میں مقابلے دیکھنے سے محروم نہیں کرناچاہیے ۔

ایک انٹرویو میں ریما نے کہا کہ میں دیار غیر میں بھی ہوں تو میرا دل پاکستان کیلئے بلکہ پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانی بھی تمام سر گرمیاں معطل کر کے پاکستان کے کرکٹ میچز دیکھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتے اور پھر دنیا کی کسی ٹیم کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکارکرے۔میں پاکستانی ٹیم کیلئے یہ کہوں گی کہ تم جیتو یا ہاروہمیں تم سے پیار ہے ۔