سید یوسف رضا گیلانی 38

دعا ہے پاکستان، امریکا و ایران کی صلح کروانے میں کامیاب ہو،یوسف رضا گیلانی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان صلح کروانے میں کامیاب ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کی فتح ہے، ایران اور امریکا کی جنگ سے دنیا کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔

رضا گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی سالمیت اور معیشت کے لیے ایک ہونا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدلیہ سے ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری گاڑی پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، گاڑی قوانین کے مطابق خریدی، اپوزیشن لیڈر اور دیگر کے لیے بھی گاڑیاں خریدی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں