اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کریں گے‘ جس شخص پرعوام کو اعتماد نہیں رہا وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے‘ممکن تونہیں لیکن شایدخطاب میں 14ممالک سے غیرقانونی فنڈنگ، آٹا، چینی ، بجلی، گیس اور دوائی کی چوریوں کا حساب دیں‘عمران خان قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں اور سیاسی مخالفین پہ لگائے جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں؟ کیونکہ مہنگائی میں کمی، 50لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکری اور آئی ایم ایف نہیں جاوں گا کے اعلان تواب ممکن نہیں۔
پیر کو مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دعا ہے عمران خان کا آج کا خطاب آخری ہو۔مریم اورنگزیب نے لکھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کریں گے، جس شخص پہ عوام کو اعتماد نہیں رہا وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ممکن تونہیں لیکن شایدخطاب میں 14ممالک سے غیرقانونی فنڈنگ، آٹا، چینی ، بجلی، گیس اور دوائی کی چوریوں کا حساب دیں۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں ترجمان (ن )لیگ مریم اورنگزیب نے لکھاکہ قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں اور سیاسی مخالفین پہ لگائے جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں؟ کیونکہ مہنگائی میں کمی، 50لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکری اور آئی ایم ایف نہیں جاو¿ں گا کے اعلان تواب ممکن نہیں۔مسلم لیگ (ن)کی ترجمان نے مزید کہا کہ دعاہےکہ یہ آخری خطاب ثابت ہوتاکہ مسلسل ذہنی اذیت ،مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات مل سکے۔