اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہیکہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہیتو اپنوں کیساتھ بھی ہونی چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کیساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتیہوئیبانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناؤ میں کمی ہونی چاہیے۔