امین الحق

دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے، امین الحق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے،تمام ادارے وزارت آئی ٹی سے منسلک ہوجائیںگے، ملک کی تمام وزارتوں کا کام انٹرنیٹ پر ہورہا ۔ پیر کو وفاقی وزیر امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں ہیکرز روز پاکستان کے اداروں پر حملہ کرتے ہیں، انڈین، روسی اور بعض معاملات میں ایرانی ہیکرز حملہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ادارے وزارت آئی ٹی سے منسلک ہوجائیںگے، ملک کی تمام وزارتوں کا کام انٹرنیٹ پر ہورہا ہے، دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے حیدرآباد یونیورسٹی کے لیے سندھ حکومت زمین نہیں دے رہی، وزیراعلی سندھ نے زمین دینے کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔