عالمی ادارہ صحت 142

دسمبر 2019 میں ووہان میں کورونا بہت زیادہ پھیل چکا تھا، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(ر پورٹنگ آن لائن )عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر 2019 میں ووہان میں کورونا کی وبا اس سے زیادہ پھیل چکی تھی جتنا اس کا اندازہ لگایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیقات کیں، ڈبلیو ایچ او حکام نے چین سے کورونا کے شکار ہزاروں افراد کے خون کے نمونوں تک رسائی طلب کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے تفتیش کار پیٹر بین نے بتایا کہ دسمبر 2019 میں ہی صرف ووہان شہر میں کورونا کی بارہ اقسام موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں