پاکستان کی تاریخ

دسمبر کا مہینہ پاکستان کی تاریخ میں دل خراش واقعات ہیں جو زندگی میں گہرے نقوش چھوڑ گئے، وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ دسمبر کا مہینہ پاکستان کی تاریخ میں دل خراش واقعات ہیں جو زندگی میں گہرے نقوش چھوڑ گئے جن کے بارے میں اتھاہ گہرائیوں سے سوچنا ہو گا وہ بدھ کے روزاسلامک یونیورسٹی میں پیغام پاکستان کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سولہ دسمبر کا دن ہمیں جھنجھوڑتا ہے۔

ہمارےملک میں اندہوناک ہو گیا تھا1971 کے سولہ دسمبر کیساتھ پشاور کے واقعے کو بھی یاد رکھنے ہیں 1971 اور دو ہزار کا واقعہ کیوں پیش آیا اسکی وجوہات ہمیں معلوم ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں یہ انکی وجہ سے ہے جو ہم آرام سے راتوں کو سوتے ہیں پاک فوج کو خراج تحسین کے مستحق ہیں آج کا دن تکلیف دہ دنوں کی یاد دلاتا ہے بہت کچھ ہم نے سیکھا ہے اور جو سیکھ چکے ہیں اس پر عمل درآمد کرانا ہےہم نے سیکھا ہے کہ دشمنوں کو مواقع نہیں فراہم کرنے چاہیے کہ ہمارا نقصان ہو 1971 میں دشمن نے ہماری کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا اپنے کمزوریوں اور دراڑوں کی طرف نظر ڈالنی ہے کہ دشمن کو موقع نہ ملے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بیانیے کی جنگ بھی جیتنی ہے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بہت سی کمزوریاں ہمارے نظام میں ہے مگر جمہوریت کے زریعے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے ساری آوازیں اٹھنا ہماری طاقت ہے ۔

آجکل بہت سی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ہمارا تصور قوم کے لیے ایک ہونا چائیے۔تعلیم کے مختلف نظام کی وجہ سے ہم بکھرے ہوئے ہیں ۔ہم نےتین قسم کے نظام تعلیم میں آنکھ کھولی تعلیم مختلف ہے تو ہم دنیا کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں ہماری کہانی ایک ہونے کا مطلب ہے ہمارے ہیروز ایک جیسے ہونے چائیے ہماری تاریخ ایک جیسی اور ہم آہنگی ہونی چاہیے ایک سوچ، نظریے اور بیانہ کی طاقت پاکستان کوروشن کر دے گی پیغام پاکستان ہمارے دلوں پر اثر انداز بھی ہوتا ہے اور جھنجوڑتا بھی ہے۔ اج کے ہی دن ایک سانحہ کی صورت میں ہماری قوم دولخت ہو گئی۔ ان دونوں واقعات میں کچھ تلخ حقیقتیں ہیں۔