میاں محمد زمان وٹو 7

دریا ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں میں حقیقی اورمستحق متاثرین کو تلاش کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے،میاں محمد زمان وٹو

اوکاڑہ

( شیر محمد)

سابق صوبائی سیکرٹری خوراک و سابق کین کمشنر پنجاب میاں محمد زمان وٹو نے نمائندہ رپورٹنگ ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریا ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں میں حقیقی اورمستحق متاثرین کو تلاش کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے
اگر علاقے میں واقفیت نہ ہو تو پچاس فیصد امدادی سامان غیر مستحق لوگ لے جاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ میں میاں افضال خاں وٹو آف جیمل بازیدیکا، میاں شعیب خاں وٹو آف پران، اپنے کلاس فیلو محمد یوسف آف نہال مہار اور محمد عباس وٹو آف منگا ٹھکرکا کا ممنون ہوں کہ انہوں نے حقیقی طور پر مستحق متاثرین سیلاب کی نشاندہی کی اور ان تک راشن پہہنچانے میں ہماری راہنمائی کی ویک اینڈ پر موضع فقیریا، پران، جیمل بازیدیکا، طور والی آبادی، مدرسہ، کھرلاں والی آبادی، آبادی بھٹیاں، بی ایس لنک، نہال مہار، پانا مہار، خیرواں والی آبادی اور دیگر آبادیوں میں دو سو مستحق گھرانوں کو راشن مہیا کیا۔
انہوں نے کہا کہ
اس دفعہ دریا نے کٹاؤ کر کے بہت سا رقبہ دریا برد کر دیا ہے وسیع و عریض رقبے پر ریت ڈال دی ہے اس کی بحالی جان جوکھوں کا کام ہے اور اس پر بہت انویسٹمنٹ درکار ہوگی
اگلے سال چونکہ گندم کی کاشت بہت کم ہونے کا اندیشہ ہے اس لیے اگر حکومت ان علاقوں میں کھاد، بیج اور ہموارئی زمین کے لیے کاشتکاروں کے لیے امداد فراہم کرتی ہے تو ایک طرف تو متاثرین کی مدد ہو جائے گی اور دوسری طرف گندم کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں