دریائے چناب

دریائے چناب کی تعمیر میں ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ‘کلری’ گاؤں سیلاب کی زد میں آگیا

چنیوٹ(رپورٹنگ آن لائن)ضلع چنیوٹ کے نواحی گاؤں کلری میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔سیلاب کا پانی گاؤں میں داخل ہو گیا ، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے جبکہ زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔پانی دیہات میں داخل ہونے کی وجہ سے محنت کش کا 12سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔

سیلابی پانی سے چاول اور گنے سمیت چارے کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، انسانوں اور جانوروں میں بیماریاں لگنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، ضلعی حکومت نے اقدامات کر نے کی بجائے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے ضلع چنیوٹ کا سب سے بڑے گاؤں کلری کی عوام بے یار و مددگار کسی مسیحا کی منتظر ہیں ۔

سات عشرے گزرنے کے باوجود گاوں کے باہر سیلاب کا پانی روکنے کےلئے پختہ بند نہیں بنایا گیا جس وجہ سے ہمیشہ سیلاب کا پانی دیہاتوں میں داخل ہو جاتا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب صوبائی اور ضلعی حکومت کی ناقص پالیسیاں بھی کلری گاو¿ں کے رہائشیوں کےلئے وبال جان بن چکی ہیں ، سال 2015-16میں سابق پنجاب حکومت کی طرف سے بنایا جانے والے دوست محمد لالی برج کلر ی گاؤں کےلئے مشکلات کا باعث بن گیا ہے

حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے سیلابی پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں آجاتا ہے جس وجہ سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے مگر اس کے باوجود صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیںہوتی ہے گاؤں کے گرد پختہ پل نہیں بنایا گیا۔کلری کے اس حوالے سے کلری گاؤں کے سماجی رہنما حاجی مظفر سنگرا، محمد قاسم سنگرا اور رانا شریف جوئیہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا مگر کسی نے بات نہیں سنی ہزاروں ایکڑ فصل تباہ ہو گئی ، ایک بچہ جاں بحق ہو گیا مگر ابھی تک اقدامات نہیں کیے گئے ۔

اگر حکومت کی طر ف سے اقدامات نہ کیے گئے تو ضلع چنیوٹ کا سب سے بڑا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ سکتا ہے۔ محنت کش غلام عباس ، محمد ممتاز اور شہباز احمد نے بتایا کہ محنت مزدوری کر کے اور مویشی پال کر بچوں کا پیٹ پالتے تھے مگر چارہ مکمل ختم ہو گیا ہے اور مزدوری بھی نہیں مل رہی حکومت گاؤں کے باہر پختہ بند بنائے اور ہمارے نقصانات کا ازالہ کر کے ہماری مدد کی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان عوام سے کیے وعدے پوری کریں ۔ لیاقت سلیم نے بتایا کہ عمران خان ہمیں مزید کچھ نہ لیکن ہمارے پاس جتنی روز ی ہے وہ ہم سے نہ چھینی جائے اور اس مشکل وقت میں ہماری مدد کی جائے۔