گجرات (رپورٹنگ آن لائن) گجرات میں دریائے چناب کا پل چودہ روز بعد ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خندق بھر کر جی ٹی روڈ کا ایک ٹریک کھول دیا ہے۔
لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک بھی بحال ہوگئی ہے۔ شاہین چوک سے بھی سڑک کھل گئی ہے جبکہ باقی رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ٹی ایل پی کے دھرنے کی وجہ سے وزیرآباد اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس آج بھی بند ہے۔ ریسکیو 1122 کی سروس بھی جزوی طور پر بحال ہے۔