لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دریائے چناب میں اس وقت خانکی اور قادر آباد کے مقام پر ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے تا ہم پنجاب میں دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے ۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور تمام دریاؤں میں پانی معمول کے مطابق ہے ، ہم ہر 6 گھنٹے بعد محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموں سے دریاؤں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹ حاصل کر رہے ہیں ۔