کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب سے دریائے سندھ میں پانی آنے میں تین دن لگیں گے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال پر ہمارا کنٹرول روم بھی قائم ہے، وزراء اور ارکان اسمبلی فیلڈ میں موجود ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ قیمتی جانوں کا تحفظ حکومت سندھ کی ترجیح ہے، کوشش ہے انسانی جانوں اور لائیو سٹاک کو محفوظ کریں، این ڈی ایم اے اور وفاق سے کوئی مدد نہیں مانگی، حالات خراب ہونے پر وفاق سے بات کی جا سکتی ہے۔سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔