عارف لوہار 28

درویش ،فقیر منش لوگوں کی صحبت میں بیٹھ کر بہت کچھ سیکھا ہے ‘ عارف لوہار

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ہر انسان اپنا مقدر ساتھ لے کر آتا ہے ،میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ مجھے اپنے والد محترم کی طرح گائیکی کی دنیا میں بے پناہ عزت ملے گی ۔

ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میرا کامل یقین ہے کہ یہ میرے والد اور والدہ کی دعائیں ہیں جس کی وجہ سے خدا کی ذات نے مجھ جیسے فقیر کو بھی بے پناہ عزت بخشی ۔

میں چاہتا ہوں میں جب تک دنیا میں رہوں لوگ موسیقی کے ساتھ ساتھ میرے کردار بارے بھی اچھے لفظوں میں گفتگو کریں۔انہوںنے کہا کہ میں نے درویش اور فقیر منش لوگوں کی صحبت میں بیٹھ کر بہت کچھ سیکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں