حافظ نعیم الرحمان

درد کا نظام نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ درد کا نظام نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے، اسپتال ، تعلیم اور میٹرنٹی ہوم سب بلدیاتی حکومت کے پاس تھے ، برساتی نالوں کی مرمت اوردیکھ بھال بھی بلدیات کے پاس تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت 2001 کے بجائے 1972 کا بلدیاتی قانون لے آئی ہے ، 1972 کا بلدیاتی قانون 2001 سے زیادہ اختیارات دیتا ہے ، سندھ حکومت ذوالفقارعلی بھٹوکا قانون لے آئے ، سندھ حکومت اختیارات اپنے پاس رکھنے کیلئے مختلف بہانے کررہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ درد کا نظام نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے ، سندھ حکومت نے کے فورمنصوبہ17سال میں مکمل نہیں کیا ، سندھ حکومت ماسٹرپلان کا اختیار بلدیات کو دینے کو تیارنہیں ، وڈیرہ شاہی کی لوٹ مارکی وجہ سے عوام کوحقوق نہیں مل رہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ماسٹر پلان کا اختیاربھی اپنے پاس رکھ لیا ، ماسٹرپلان،بلڈنگ ریگولیشن و دیگراختیارات بلدیات کے پاس تھے ، 1972 کے ٓرڈیننس میں کراچی کومیٹروپولیٹن شہرقرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہرکے بلدیاتی اداروں کی بحالی ہمارامسئلہ ہے ، جماعت اسلامی کا دھرنا اہمیت اختیارکرچکا ہے ، دھرنے سے ایک بارپھرامید کی کرن جاگ گئی ہے۔