لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 7روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔ درجہ اول آئل کی قیمت 7روپے اضافے سے318روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت 35روپے اضافے سے1555روپے سے بڑھ کر 1590روپے تک پہنچ گئی ۔
گھی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے نئے ٹیکسز عائد ہونے کی وجہ سے آئندہ چند روز میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔