شیخ حمدان 28

دبئی کے ولی عہد کا سعودی وزیرِ دفاع سے رابطہ، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

دبئی(رپورٹنگ آن لائن)دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق دونوں رہنماں نے خطے کی تازہ صورتحال اور گزشتہ چند دنوں کے دوران متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چند برادر ممالک پر ہونے والے حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماں نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی معاہدوں، ریاستوں کی خود مختاری اور عوام کے امن و سلامتی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے تحفظ اور اپنے ملکوں میں مقیم تمام افراد کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں