دبئی ایکسپو 150

دبئی ایکسپو2020 میں کووڈسے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر میں سرگرمیاں جاری

دبئی(ر پورٹنگ آن لائن)دبئی ایکسپو 2020 کے منتظمین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں کووڈ19کے بڑھتے ہوئے یومیہ کیسوں کے باوجود محفوظ طریقے سے اور ذمے داری کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی ایکسپو کے منتظمین نے ایک بیان میں کہاکہ وبا کے آغاز کے بعد منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی عالمی تقریب کے طورپرنمائش 2020 میں کووڈ19سے تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثراقدامات برقرار رکھے ہوئے ہیں اورتمام شریک افراد کے لیے ایک محفوظ اور غیر معمولی تقریب کو یقینی بنایا گیا ہے۔ایکسپو میں بین الاقوامی شرکا کے علاوہ تمام عملہ، رضاکاروں، ٹھیکے داروں اورخدمات مہیا کرنے والوں کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے جبکہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے زائرین کو گذشتہ 72 گھنٹے کے دوران میں ویکسین لگوانے یا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ زائرین کے ساتھ ساتھ تمام عملہ اور شرکا کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔وسیع افرادی قوت کی جانچ کے پروٹوکول کے ذریعے پتاچلنے والے مثبت کیسوں کے ردعمل میں جگہوں کو صفائی،ستھرائی کے لیے عارضی طور پر بند کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ27 دسمبر تک دبئی ایکسپو2020 دیکھنے کے لیے مجموعی طورپر 80 لاکھ 67 ہزار 12 افراد آچکے ہیں۔تقریب میں زائرین کا بہ حفاظت پرتپاک خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ ہر ایک کی صحت، حفاظت اور بہبود ایکسپو منتظمین کی سب سے اولین ترجیح ہے اور منتظمین محفوظ اورغیر معمولی ایکسپو میں آنے والوں کے خیرمقدم کے لیے پرعزم ہیں۔دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور یہ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔اس میں دنیا بھر سے لوگوں کو ایک عالمی جشن میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔اس میں ہر ایک کے بہتر اور روشن مستقبل کی تشکیل میں مدد کی نوید دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں