خادم حسین

دبئی ایکسپو میںپاکستان کی شرکت سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا’خادم حسین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی صنعتکاروں و برآمدات کنندگان کی شرکت سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،انہوںنے پنجاب حکومت کی طرف سے دبئی ایکسپو میں پینل ڈسکشنز،سیمینار،ایکسپو لیڈ ایونٹ و دیگر تجارتی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔اور بیرون ملک پاکستانی اشیاء کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسی سے ملکی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔اور دنیا بھر میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں موجود ٹریڈ آفیسرز کو فعال بنائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کو متعارف کروانے کیلئے نمائشوں کا اہتمام کریں اور بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں پاکستانی اشیاء کو متعارف کروائیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے معیشت مستحکم ہواور حکومت کو بیرونی قرضوں سے نجات مل سکے۔