لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )اداکار دانش تیمور کے نجی ٹی وی چینل سے جاری گیم شو ”ایسے چلے گا”کو عوامی حلقوں میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے، اس کے ساتھ اداکار دانش تیمور کی مقبولیت بھی انتہا کوچھونے لگی ۔ اداکار دانش تیمور ٹی وی ڈراموں اورفلموںمیںاداکاری کرتے رہے ہیں اور ان دنوں وہ گیم شو ”ایسے چلے گا ”کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔
ان کے گیم شو کو عوامی حلقوں میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے جبکہ ان کا اپنا گراف بھی اوپر گیاہے۔دانش تیمورنے کہاکہ گیم شو اتنی مقبولیت حاصل کر لے گا مجھے اس کا اندازہ نہیں تھا ،یہ میرے لئے نیا مگر خوشگوار تجربہ ہے ۔دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں پر اپنے رب کا شکر گزارہوں۔