محمد عامر 25

داماد ہونا کوئی بری بات نہیں ہے مگرجو بات سچ ہے وہی کرنی چاہیے،محمد عامر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر محمد عامر نے کہاہے کہ جنہوں نے شاداب خان سے متعلق کہا ہے ان سے بولیں کہ ٹی 20 میں اکانومی ریٹ معنی رکھتا ہے اور اکشر پٹیل اور مچل سینٹنر کا اکانومی ریٹ دیکھ لیں شاداب سے بہتر ہی ہے۔ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ داماد ہونا کوئی بری بات نہیں ہے لیکن جو بات سچ ہے وہی کرنی چاہیے۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ جب وہ کوچنگ کرتے ہیں ان میں بڑی بڑی کتابیں دی جاتی ہیں، اس میں کوچ کو جو کتاب دی جاتی ہے اس میں لکھا ہوتا ہے کہ ہر پلیئر کو ٹریٹ ایسے کرنا ہے جیسے وہ تمہارا داماد ہے، اگر آپ ایک کو داماد سمجھو گے تو آپ کا بیڑا غرق ہوجائے گا.

انہوں نے کہا کہ اکشر پٹیل نے گزشتہ ورلڈ کپ میں بھارت کو سیمی فائنل جتوایا، سینٹنر نے پورا ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف دس وکٹیں لے کر جتوا دیا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ہمیں شاہد آفریدی کی تعریف کی جانی چاہیے کہ انہوں نے شاہین پر بڑی تنقید کی ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ سینٹنر نے کیا کیا ہے، وہ دو چار سے اپنے کندھوں پر اسپن ڈپارٹمنٹ سنبھالتے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق، شاداب کا دفاع کررہے ہیں لیکن میرٹ تو دیکھیں جس سے ملک کو نقصان نہ ہو۔قومی کرکٹر نے کہا کہ شاداب خان کو خود کو بھی دیکھنا چاہیے کہ میرے ہاتھ میں بال اور بلا ہے میں کر کیا رہا ہو، جس سے کارکردگی نہیں ہوتی تو وہ گروپ بناتے ہیں اور خود کو بچاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں