پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور

“دال میں کالا” پی سی ٹی بی نے ایک سال میں 33 لاکھ روپے کی پینسلیں، ربڑ،شارپنر خرید لئے۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور میں سٹیشنری کی مد میں ایک سال کے دوران 33 لاکھ روپے سے زائد بجٹ خرچ کیا گیا ہے۔

بورڈ نے مالی سال 20-2019 میں سٹیشنری کی خریداری کے لئے 40 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا لیکن صرف 6لاکھ 85 ہزار 598 روپے کی سٹیشنری ہی خریدی جاسکی۔
درخواست دائر
جبکہ مالی سال 21-2020 میں بورڈ میں سٹیشنری کی مد میں 50 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جس میں سے 33 لاکھ 36 ہزار 866 روپے کی سٹیشنری خریدی گئی۔ جو کہ بورڈ کی تاریخ میں اب تک کی خریدی گئی سب سے زیادہ سٹیشنری ہے۔

یوں پی سی ٹی بی نے ایک سال کے دوران ہرماہ 2 لاکھ 78 ہزار روپے کی پنسلیں، ربڑ ، کاپیاں ،بال پوائنٹ ، سیاہی وغیرہ خریدی۔

ادھر زرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران اگر 6 لاکھ روپے کی سٹیشنری سے بورڈ کے معاملات خوش اسلوبی سے چلائے گئے تھے تو کیا وجہ تھی کہ اگلے سال 33 لاکھ روپے کی سٹیشنری خریدنا پڑی، دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔