دالوں

دالوں کی درآمدات میں مئی کے دوران 9.7 فیصد اضافہ ہو، شماریات بیورو

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)دالوں کی ملکی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 9.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 14.7 ارب روپے بڑھ گیا جبکہ مئی 2024 میں دالوں کی درآمدات کی مالیت 13.4 ارب روپے رہی تھی۔

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 1.3 ارب روپے یعنی 9.7 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔