مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 21.89 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں (جولائی 2025 تا فروری 2026) کے دوران درآمدات کی مالیت 492.095 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 25ـ2024 کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 630.019 ملین ڈالر رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں دالوں کی قومی درآمدات میں 137.924 ملین ڈالر یعنی 21.89 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔









