جامعہ کراچی 223

داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کے اجرا میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوئی ہے ، جمعرات کو جاری ہوں گے ، جامعہ کراچی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) بیچلرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 17 دسمبر کو جاری کئے جائیں گے۔انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق 13 دسمبر2020 کو بیچلرز پروگرام کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کے اجرا میں کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوئی، تاہم اب یہ نتائج 17 دسمبر2020 کو جاری کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں