اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں فتح وزیراعظم عمران خان پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی شاندار فتح مستقبل کے پاکستان کا واضح اشارہ ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے شاندار کامیابی پر نعرہ لگایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام زندہ باد پاکستان پائندہ باد ۔