پشاور(رپورٹنگ آ ن لائن ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کو سراہا گیا ہے، درست کام میں کے پی کے نے ہمیشہ پہل کی ہے، آئی ائم ایف کے ایک سو سترہ ارب کے پی کو تفویض کیا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ سو ارب سب صوبوں کو ٹارگٹ دیا گیا ہے، ہم نے 29 جون کو مفتاح اسماعیل کو خط لکھ دیا تھا، خیبر پختونخوا چاہتا ہے کہ ہمارے پانچ سے چھ ایشیوز حل کئے جائیں، بجٹ میں قبائلی عوام کے لئے ترقیاتی بجٹ کی اپروول دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تین سالوں میں قبائلی علاقوں کا بجٹ چالیس سے ایک سو بیس ارب تک لے کر گئے، وفاق کے ریسورس بڑھے لیکن کے پی کو بجٹ میں کم دیا گیا، اس سال کے اخراجات ستر ارب سے زائد ہیں، وفاق ہمیں پچاس ارب دیتا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہمارے پچیس ارب کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے وفاق کے پاس وقت نہیں، آئی ائم ایف کے اہم او یو پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا فوری اجلاس بلایا جانا چاہیئے، قبائلی علاقوں میں تین ارب صرف آٹا کی سبسڈی دی، قبائلی علاقوں کے بجٹ میں تمام زمہ داری وفاق کی ہے، خیبر پختونخوا نے پچھلے سال قبائلی علاقوں کے لئے دس ارب رکھا تھا۔