ایبٹ آباد (رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت میں سنگین بدعنوانیاں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کا حال یہ ہے کہ وقت کم اورمقابلہ سخت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہتی ہے، کے پی حکومت نے گریڈ 17 کے افسر کو 40 ارب روپے کے پروجیکٹ کا انچارج بنایا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ امریکا اور ایران جنگ میں پاکستان کی پالیسی قابل ستائش رہی ہے۔








