فیصل کریم کنڈی 61

خیبر پختونخوا آج دوبارہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، گورنر کے پی کے وزیر اعلیٰ کے برس پربرس پڑے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وادی تیراہ پر وزیراعلی سہیل آفریدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پرامن صوبہ 2013 میں پی ٹی آئی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا جو آج دوبارہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، اس تمام صورت حال کی ذمے داری صوبائی قیادت کے سوا کس پر عائد ہوتی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ اگر صوبے کا چیف ایگزیکٹو بغیر حکومتی منظوری کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہونے اور اس آپریشن سے اپنی لاعلمی کا دعویٰ کرے ، تو یہ صرف نااہلی نہیں گورننس کی تباہی کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ شعبدہ بازی اور ڈرامہ بازی کو ختم کریں۔ گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا خاص طور پر وادی تیراہ اور کرم کے عوام کو اس وقت تقاریر کی نہیں بلکہ واضح قیادت کی ضرورت ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ترجیح آئی ڈی پیز کی فوری بحالی اور سیکیورٹی ہونی چاہیے، سیاسی ڈرامہ اور انتشار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں