مریم نواز

خیبر پختونخواہ میں بدترین سیلاب کا شکار ہونیوالے عوام کیساتھ ہیں’ مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بدترین سیلاب کا شکار ہونے والے عوام کے ساتھ ہیں، خیبر پختونخواہ میں بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام نے قدرتی آفت کا سامنا کیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ موثر حکمت عملی اور تدبر سے سیلاب جیسی مصیبت سے بچا جا سکتا تھا، اللہ تعالی سے دعاہے کہ عوام کو محفوظ رکھے۔