عظمی بخاری

خیبر پختوانخواہ حکوت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے’ عظمی بخاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے لیے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے،9 مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ 9 مئی کی بغاوت کے تمام کردار اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے،گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے۔

جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں،9 مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی،9 مئی کی بغاوت کے تمام کردار اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہوچکی، خیبر پختونخواہ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے لیے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے،فتنہ خود بھی 9 مئی کی بغاوت کا اعتراف کرچکا سلمان اکرم راجہ نے اسکی تصدیق بھی کردی،بھاگ فتنہ بھاگ جہاں تک بھاگے گا 9 مئی تمہارا پیچھا کرے ،عدالتی کندھے استعمال کرکے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔