لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان مین شہباز شریف نے کہا کہ حکمران جماعت کی شکست کمر توڑ مہنگائی، اشیا کی قیمتوں میں اضافے اورکمزور گورننس کیخلاف عوام کے غصے کا اظہارہے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ یہ اس تجربے کے خاتمے کی شروعات ہے جو قوم کو مہنگا پڑا ۔