اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

ہفتہ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹاکے خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

حکومت کوئٹہ کراچی چمن شاہراہِ کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔5دانش سکول بلوچستان میں قائم کئے جائیں گے۔