ڈینگی

خیبرپختونخوا ،ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)خیبرپختونخوا میں ڈینگی صورتحال بگڑ رہی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسوں کی تعداد90 تک پہنچ گئی ہے۔ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 398 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 82 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادارے نے بتایاکہ ڈینگی سے متاثرہ 308 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں اور ڈینگی کے فعال کیسوں میں سے صرف ضلع چارسدہ سے 73 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں دو اور ہری پور میں ایک کیس فعال ہے جبکہ نوشہرہ اور مانسہرہ تین، لکی مروت دو، مردان اور پشاور میں ایک ایک ڈینگی فعال کیس موجود ہیں۔دوسری جانب صوابی میں ڈینگی کے تین اور ٹانک میں ایک فعال کیس رپورٹ ہوا ہے۔